• news

سیالکوٹ اور ڈی جی خان میں 2 اضافی پروٹیکٹوریٹ دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل پنجاب کے دو شہروں میں دو اضافی پروٹیکٹوریٹ دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے سیالکوٹ اور ڈیرہ غازی خان میں دو اضافی پروٹیکٹوریٹ دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، آئندہ تین ماہ میں یہ دفاتر قائم ہوں گے، اقدام کا مقصد بیرون ممالک روزگار کیلئے جانے کے خواہشمند شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہے۔ اس اقدام سے پہلے سے موجود دفاتر پر رش کم ہو گا جبکہ لوگوں کو دور دراز واقع دفاتر میں جانے کی زحمت سے بھی بچایا جا سکے گا۔ اس وقت راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور ملاکنڈ پروٹیکٹوریٹ دفاتر کام کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن