• news

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کر دیا

لاہور( این این آئی )پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کر دیا۔پاکستان کے مایہ ناز گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے ’’اللہ اکبر‘‘میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے ۔27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، جب پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا ۔ اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔اس نغمے میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے جس نے ہر قسم کے مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن