• news

سٹاک مارکیٹ میں مندا، ایک کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوکاروبار حصص میں زبردست مندی دیکھی گئی۔ مندی کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 1105.49پوائنٹس کی کمی سے 39143.73پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ 82.60فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو ایک کھرب75ارب 6لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت68.55فی صد زائد رہا۔ نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہیسکول پٹرول، یونٹی فوڈز، کے الیکٹرک، بینک آف پنجاب، میپل لیف، ڈی جی خان سیمنٹ، ایونشن، لوٹی کیمکل، ٹی آر جی پاکستان اور ورلڈکال ٹیلی کام کے شیئرز نمایاں رہے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 39080پوائنٹس کی سطح پر آ گیا بعد میں معمولی ریکوری آئی جس سے39100پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات آخر تک چھائے رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس1105.49پوائنٹس کی کمی سے 39143.73پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس546.41پوائنٹس کی کمی سے 18051.56پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 646.85پوائنٹس کی کمی سے 27248.30پوائنٹس پر بند ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کے اضافے سے 154 روپے 21 پیسے رہی۔ یورو کی قدر 24 پیسے بڑھ کر 167 روپے 5 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر 7 پیسے کے اضافے سے 199 روپے 27 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 154 روپے 40 پیسے برقرار رہی یورو کی قیمت فروخت 40 پیسے کی کمی سے 166 روپے 20 پیسے رہ گئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 200 روپے 50 پیسے برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 40 ڈالر بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی قیمت دو ہزار روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 96300روپے پر پہنچ گئی ہے۔ جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت چالیس ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار چھ سو چوراسی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جوجنوری 2013 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

ای پیپر-دی نیشن