عثمان بزدار کی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات ‘ تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈپٹی سپیکرہائوس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسمبلی ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے اور ڈپٹی سپیکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیرِ اعلی پنجاب نے ڈپٹی سپیکر کو یقین دہانی کراوئی کہ ان کے تمام تر تحفظات دور کئے جائیں گے۔دوسری جانب چودھری پرویزالٰہی کی ذاتی مداخلت سے وزیراعلیٰ اور وزیرقانون محمد بشارت راجہ سے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری سے ملاقات کے بعد متنازعہ معاملات احسن طور پر طے پا گئے۔