رجب کا چاند نظر نہیں آیا‘ یکم کل شب معراج 22 مارچ کو ہوگی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی مجیب الرحمن کے مطابق ملک بھر سے رجب المرجب کا چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔ یکم رجب المرجب کل بدھ 26فروری کو ہو گی۔ شب معراج 22اور 23مارچ کی درمیانی شب ہو گی۔