• news

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

ہمبنٹوٹا(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا اور ویسٹ اندیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) بدھ کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کو مہمان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دی تھی۔ مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 مارچ کو پالے کیلی میں ہی شیڈول ہے۔

ای پیپر-دی نیشن