• news

یوسف عبدالرحیم ال بلوشی نے اینٹی کرپشن کے 4 قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا

دوبئی( سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عمان کے کرکٹر یوسف عبدالرحیم ال بلوشی کو اینٹی کرپشن کے4 چارجز کا اعترا ف کرنے کے بعد پابندی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے اینٹی کرپشن کے 4 قوانین کو توڑا ہے جس کی بنا پر آئی سی سی نے عمان کے کرکٹر پر7 سال کے لئے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی ہے۔آئی سی سی کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹر نے آرٹیکل نمبر 2.1.1 ، 2.1.4، 2.4.4 ، 2.4.7 کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد ان پر ثابت ہوتا ہے کہ کرکٹر نے ورلڈٹی 20 کوالیفائر کے ایک میچ میں ان قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ تمام الزامات ثابت ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یوسف عبدالرحیم ال بلوشی پر 7 سال کی پابندی عائد کر دی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن