• news

پی ایس ایل کا نیا گانا، علی ظفر نے پیشگی معافی مانگ لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستانی راک اسٹار علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کا نیا گانا ریلیز کرنے سے قبل ہی مداحوں سے معافی بھی مانگ لی۔پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے گانے کے بعد مایوس مداحوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ علی ظفر کو دوبارہ گانا گانا چاہیے۔گلوکار علی ظفر نے مداحوں کی مایوسی دور کرنے کے لیے پی ایس ایل 5 کا نیا گانا ریلیز کرنے کی نوید سنائی تھی۔گزشتہ روز گلوکار کی جانب سے ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے لیے اپنے گانے کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا۔علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے ’بھائی حاضر ہے‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اسٹوڈیو میں بیٹھے ہیں اور میوزک بھی بج رہا ہے، اس دوران علی ظفر کہتے ہیں ’بھائی آرہا ہے، تیار ہو؟گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’کم وقت میں گانا ریلیز کرنے جا رہا ہوں، اگر کوئی غلطی ہو تو پیشگی معافی چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے بعد گلوکار علی عظمت اور علی ظفر آمنے سامنے آگئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن