مصر پر 30 برس حکمرانی کرنیوالے حسنی مبارک انتقال کر گئے
قاہرہ (نیٹ نیوز) مصر میں 30 سال تک اقتدار میں رہنے والے سابق صدر حسنی مبارک 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چند ہفتے قبل حسنی مبارک کی سرجری ہوئی تھی اور وہ دارالحکومت قاہرہ کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ حسنی مبارک کو عرب بہار کے نتیجہ میں 2011ء میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ انہیں 2017ء میں مصر کی اعلیٰ عدالت نے عرب بہار کے دوران ہلاکتوں کے مقدمے میں بری کر کے رہا کر دیا تھا۔ انہیں 2012ء میں نچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔