• news

بلاول نے شجرکاری منصوبے کے پہلے فیز کی تکمیل کیلئے سندھ حکومت کو 3 ماہ کا وقت دیدیا

کراچی (آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے سندھ حکومت کو شجرکاری منصوبے کے پہلے فیز کی تکمیل کیلئے تین ماہ کا وقت دیدیا۔ انہوں نے کراچی میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں لیاری یکسپریس وے کا دورہ کیا۔ ایکسپریس وے کے قریب شجرکاری کیلئے لگائے گئے پودوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لیاری کے بچوں کے لئے والی بال کورٹ، فٹبال اور باکسنگ رنگ پر مشتمل پلے ایریا بھی بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن