• news

بار اور بنچ کے مضبوط رابطے سے انصاف کی گاڑی درست سمت میں چلتی ہے: جسٹس مامون

ملتان (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون الرشید شیخ نے کہا ہے کہ بار اور بنچ گاڑی کے دو ایسے پہیے ہیں جن کے مضبوط رابطے ہی سے انصاف کی گاڑی صحیح سمت میں چلتی ہے اور عوام کو سستا اور جلد انصاف فراہم ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان ہائیکورٹ بار کے سالانہ عشائیہ سے خطاب میں کیا۔ جسٹس مامون الرشید شیخ نے مزید کہا ہے کہ چیف جسٹس بننے پر بار نے بہت اچھا استقبال کیا۔ ملتان بار کا دل بہت کھلا ہے۔ نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے مزیدکہا کہ بار عہدیداران ایک تیر میں تین شکار کھیلتے ہیں۔ ایک کھانے کے خرچے پر تین پروگرام کردیے ہیں۔ بار آمد پر وکلاء بہت ہی نرم و مؤدب دکھائی دیتے ہیں لیکن مطالبات لیکر جب عدلیہ کے پاس آتے ہیں تو بار کے مسائل حل کرانے میں لچک نہیں دکھاتے۔ بار کا جتنا اچھا تعاون ہوتا ہے اتنا ہی سائلین کو جلد انصاف ملتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن