سیکرٹری دفاعی پیداوار زاہد لطیف کا استعفیٰ منظور، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری دفاعی پیداوار زاہد لطیف کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق 17 فروری 2020ء سے ہوگا۔