• news

جہلم زمین کے تنازعہ پر سوتیلے بیٹے کی فائرنگ، ماں 4 بچوں سمیت قتل

جہلم‘ دینہ (نامہ نگاران) دینہ کے نواحی علاقہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، سوتیلے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون 4 بچوں سمیت جاں بحق، واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس، ملز م موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ تھانہ منگلا کی حدود آڑہ بڈھیار میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جس میں کیڑی پکھوال کی فیملی میرپور سے اپنے گھر آرہی تھی کہ پیچھے سے آتی ہوئی مہران کار میں نقاب پوش سوتیلے بیٹے نے گاڑی کو روک کر اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس سے چار بچے اور ایک عورت موقع پر جابحق ہو گئی جب کہ بچوں کا والد اور ڈرائیور محفوظ رہے، جاں بحق ہونیوالوں میں خادم حسین سکنہ کیڑی پکھوال کی زوجہ فرزانہ بی بی عمر 45سال، ان کی بیٹی ثناء راجہ عمر 12سال، راجہ ابراہیم عمر 11سال، محمد سبحان عمر 3سال، اور شمائلہ شامل ہیں، اپنی مدد آپ کے تحت عوام نے لاشوں کو آر ایچ سی دینہ منتقل کیا ، ریسکیو1122بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شدید فائرنگ کی وجہ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہر طرف فضا سوگوار ہو گئی ، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منگلا کینٹ موقع پر پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے وجہ عناد جائیداد بتائی جا رہی ہے تاہم پولیس مزید شواہد اکھٹے کرنے اور قاتل تک پہنچنے میں مصروف عمل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن