• news

کوہاٹ:پسند کی شادی کرنے والا جوڑاغیرت کے نام پر قتل

کوہاٹ (صباح نیوز) کوہاٹ میں ملزمان نے غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔دہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر بانڈہ کے علاقے میں مقتول خاتون کے رشتے داروں نے پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو اس وقت قتل کیا جب خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ میکے آئی ہوئی تھی۔ دونوں میاں بیوی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔مقتول جوڑے نے ایک ماہ قبل خاندان کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی۔دہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن