حکومت کے خاتمے کا خواب پورا نہیں ہو گا‘ اپوزیشن احتجاجی خمار سے نکل آئے: گورنر
لاہور (نیوز رپورٹر‘ لیڈی رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سمیت کسی پر بھی خواب دیکھنے کی پابندی نہیں مگر اپوزیشن کا حکومت کے خاتمے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ اپوزیشن احتجاج کے خمار سے نکل کر پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا جمہوری کردار ادا کر ے۔ عوامی مفاد کیلئے قانون سازی میں پنجاب اسمبلی کا کردار مثالی ہے۔ صدر ٹر مپ کا بھارت میں کھڑ ے ہو کر دہشت گردی کے خلاف اور امن کے قیام کیلئے پاکستانی اقدامات کی تعریف کر نا خوش آئند ہے۔ گرلز اینڈ بوائز سکا ؤٹس کو پاک افواج کے بعد سب سے مضبوط اور فعال ادارہ بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ خواتین کو ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جائیگی۔ وہ گرلزگائیڈ ٹریننگ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر بیگم گورنر پروین سرور بھی موجود تھیں۔ گورنر ہاؤس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے بھی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی جس میں اسمبلی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ گر لز گائیڈ ایسوسی ایشن کی تقر یب میں شر کت کے بعد میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم جب سے اقتدار میں آئے ہیں اپوزیشن حکومت کے خاتمے کا دعویٰ کر رہی ہے مگر انکی یہ خواہش پہلے پوری ہوئی ہے اور نہ ہی اب ہوگی۔ تقریب سے خطاب کے دوران چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستانی خواتین ہر شعبے میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے اور آج پنجاب میں گر لزگائیڈ ایسوی ایشن جتنی فعال ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ گرلز گائیڈ کو ٹریننگ کے حوالے سے فنڈز سمیت جس بھی چیز کی ضرورت ہوگی ہم اس کو پورا کر یں گے۔ بعدازاں ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کے ساتھ گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کو ریلیف دینے میں قانون سازی میں اسمبلیوں کا اہم کردار ہے۔ قانون سازی میں حصہ لے۔ آن لائن کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ ملک کے پسے ہوئے طبقے کے مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے چیئرمین شکایات سیل وزیراعلی پنجاب چوہدری محبوب عالم سندھو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے۔