عمران مافیا ڈرامے اور ٹوئٹ کرکے چوری نہیں چھپا سکتا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا ڈرامے اور ٹویٹ کرکے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا، عوام کا آٹا چینی چوری کرنے والے عمران مافیا کی تحقیقات ابھی تک ختم نہیں ہوئیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب عوام کے ساتھ صبح صبح فجر کے وقت بھی جھوٹ، عمران مافیا ڈرامے اور ٹوئٹ کرکے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا، عمران مافیا کے قیمتیں بڑھانے پرمسلسل توجہ مرکوز رکھنے کے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے، عمران صاحب ٹوئٹ صبح کریں، دن میں، شام یا رات کو لیکن جھوٹ تو جھوٹ ہی رہتا ہے، عمران صاحب عوام جانتی ہے کہ مصنوعی طور پہ نہیں دانستہ طور پہ مہنگائی عمران مافیا نے کی ہے ،عمران مافیا جہانگیر ترین اور خسرو بختیار نے آپ کی سربراہی میں عوام کا آٹا اور چینی چوری کی ،تین ہفتے گزرنے گئے، عوام کا آٹا چینی چوری کرنے والے عمران مافیا کی تحقیقات ابھی تک ختم نہیں ہوئیں۔