ژوب: گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے مسافر خانہ میں ٹھہرے 2 افراد جاں بحق
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) منگل کو ژوب کے علاقے کمال خان چوک پر واقعہ مسافر خانے میں سلنڈر سے گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ظاہر شاہ اور صدام نامی دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔