عمران خان سے ملاقات کرونگا: گریگ چیپل
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں او وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرینگے۔ پاکستان میں تبدیلی کی اچھی باتیں سنی ہیں، میں یہ سن کر پرجوش ہوں کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آ چکی ہے۔