پی ایس ایل میلہ آج سے ملتان میں سجے گا، سلطانز اور زلمی مدمقابل
لاہور+ملتان(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ آج سے ملتان اور روالپنڈی میں شروع ہوگا، ملتان میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے ، گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، شام ساڑھے 5 بجے سے رات نو بجے تک ٹیمیں فلڈلائٹ میں پریکٹس کرتی رہیں ، بعدازں انہوں نے فٹبال بھی کھیلا، سخت سکیورٹی کی وجہ سے ٹیموں کو ہوٹل تک محدود کردیا گیا جبکہ سٹیڈیم میں بھی نیٹ پریکٹس کے علاوہ کسی جگہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی، دونوں ٹیمیں آج شام سات بجے میدان میں اتریں گی، ملتان سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے تین میچوں کی میزبانی کیلئے تیار اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اس ضمن میںڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کے بہترین انتظامات کے لیے تمام صلاحیتیوں کو بروئے کار لایا جائے غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی میزبانی اہلیان ملتان کے لیے قابل فخر بات ہے جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ کو کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے مثالی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائیڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، ہوٹلز سے سٹیڈیم تک روٹ پر 277 کیمرے لگا دئے گئے ہیں، عامر خٹک ملتان کنٹرول روم میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے فوکل پرسنز سکیورٹی کی غرض سے مانیٹرنگ کریں گے روٹ پر لگائے گئے ساکت اور متحرک کیمروں کے ذریعے کسی بھی چیز کو ٹریک کیا جا سکے گاکھلاڑیوں کے سٹیڈیم جانے اور آنے والے قافلوں کی لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی ۔