• news

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا آج ویسٹ انڈیز سے مقابلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنے سفر کا آغاز کینبرا میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے کریگی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 1 بجے شروع ہوگا۔قومی ٹیم کی سپنر انعم امین کا کہنا ہے کہ وہ ایونٹ میں شرکت پر بہت پرجوش ہیں۔ ابتدائی طور پر ان کا ہدف پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی دلوانا ہے۔ وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا عزم لیے میدان میں اتریں گی۔ وہ فی الحال خواتین باؤلرز کی عالمی رینکنگ میں تیرہویں نمبر پر موجود ہیں مگر وہ شاندار باؤلنگ کے ذریعے دنیائے کرکٹ کی دس بہترین خواتین سپنرز میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن