کنٹرول لائن پر بلا اشتعال شیلنگ پاکستان کا بھارتی سینئر سفارتکار کو طلب کر کے احتجاج
اسلام آباد: (سٹاف رپورٹر) بھارتی سفارتخانے کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیاگیا اور بھارتی قابض افواج کی جانب سے25 فروری 2020 کو لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹرمیں جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اس کے نتیجے میں بے گناہ 40 سالہ محمد بشیر ولد نذر دین سکنہ گاوں مندھر کے شدید زخمی ہونے پر احتجاج کیا گیا۔ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافے کا یہ غیر معمولی سلسلہ 2017ئ سے اب تک جاری ہے۔ 2017میں جنگ بندی کی 1970 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی جبکہ رواں سال اب تک 384 مرتبہ بھارت جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔ شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک، انسانی عظمت ووقار، بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کے برعکس اور ان کی صریحا خلاف ورزی ہے۔