جعلی اکاؤنٹس کیس، عبدالمجید غنی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم عبدالمجید غنی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے حکم دے دیا۔ عدالت نے 10 کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت نے نیب کی عبدالغنی مجید کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عبدالغنی مجید کو صرف علاج کیلئے ضمانت پر رہا کر رہے ہیں، میرٹ کا تعلق نہیں، اگر عبدالغنی مجید علاج کے سوا کہیں اور منتقل ہوئے تو نیب ضمانت خارج کی درخواست دے۔