• news

چیئرمین نیب نے سابق وزیر لیبر سندھ عادل صدیقی سمیت دو ریفرنسز کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال کے زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کرپشن سے متعلق مزید دو ریفرنسز کی منظوری دے دی گئی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 5 انویسٹی گیشز اور 5 انکوائریوں کی منظوردی کی بھی منظوری دی گئی، بورڈ نے قائد اعظم ہائیڈل پاور کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ ، افسران و اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوانے کی منظوری دی جبکہ قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ ، افسران و اہلکاران اور دیگر کے خلاف، سسٹین ایبل انوائرنمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ فائو نڈیشن حید ر آباد کی انتظامیہ اور دیگر، فیروز پی بھندارہ، شیرناز فیروز بھندارہ اور دیگر، پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج پشاور کی انتظامیہ اور دیگر، میسرز شہزادہ سیکیورٹی کمپنی تہکل پشاور اور دیگرکے خلاف انکوائری اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ بد ھ کو قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔ اجلاس میںڈپٹی چئیرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل اکائو نٹبلٹی نیب ،ڈی جی آپریشن نیب اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں ۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے 2 ریفرنسز کی منظوری دی گئی ۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں محمد عادل صدیقی،سابق وزیر لیبر، ٹرانسپورٹ،کامرس حکومت سندھ،محمود احمد سابق مینجنگ ڈائریکٹر سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن،محمد رفیق سابق ریجنل ڈائریکٹر حیدر آبادسندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن،سید امداد علی شاہ سابق ریجنل ڈائریکٹر سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن،غلام نبی مہر سابق ایم ڈی سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن،اعجاز اختر میمن سابق ڈائریکٹر سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن، غلام نبی کلہوڑو،سابق ریجنل ڈائریکٹر سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن لاڑکانہ،سید خادم حسین سابق ایم ڈی سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن لاڑکانہ ، عمر بخش سومرو سابق ریجنل ڈائریکٹر سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن لاڑکانہ ، فضل قادر ، محمد الطاف پراپرائٹر میسرز ڈیلٹا انڈسٹریز، محمد سلیم ، محمد ناظم،محمد سلیم، عرفان عالم، سجن مال ،سید شاہ ذاہد قادری ، لیاقت علی شیخ، طارق حسین مگسی کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ۔ ملزمان پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال اور قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سرکاری زمین من پسند افراد کو الاٹ کرنے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 203,0390,70 روپے کا نقصان پہنچا۔

ای پیپر-دی نیشن