• news

جنرل باجوہ سے مصری کمانڈر کی ملاقات، دفاعی پیداوار سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مصر کے وزیر دفاع اور کمانڈر انچیف جنرل محمد احمد ذکی کی زیر سرکردگی اعلیٰ سطح کے فوجی اور دفاعی پیداوار کے وفد نے گزشتہ روز جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات فوجی تعاون، دفاع و سلامتی سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک دفاعی پیداوار، انٹیلی جنس اور تربیت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو فرورغ دیں۔ مہمان جنرل نے انسداد دہشت گردی اور امن کے استحکام کیلئے پاک فوج کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں متعین جاپان کے سفیر کونینوری مستودا نے بھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جاپان کے سفیر نے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ اور دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن