• news

مصرکے سابق صدر حسنی مبارک کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

قاہرہ (این این آئی)مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی نماز جنازہ بدھ کو ادا کر دی گئی ،،حسنی مبارک علالت کے باعث 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے سابق صدر حسنی مبارک کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ مبارک کے اہل خانہ کے مقرب ذرائع نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ سابق صدر کی نماز جنازہ قاہرہ کے مشرق میں المشیر طنطاوی مسجد میں ادا کر دی گئی۔ مصری ایوان صدارت نے حسنی مبارک کی وفات پر بدھ کے روز سے 3 روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن