• news

نوازشریف کی ضمانت میں توسیع‘ شریف خاندان کی قانونی حل کیلئے تیاری

لاہور(وقائع نگار خصوصی) پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کئے جانے کے بعد شریف خاندان نے وکلا نے معاملے کے قانونی حل کے لیے تیاری کا آغاز کر دیا۔ نواز شریف کے وکلاء نے ضمانت میں توسیع کے لیے لائحہ عمل ترتیب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وکلاکا حتمی مشاورتی اجلاس جلد ہوگا۔ اجلاس میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن