• news

اکرم درانی کی درخواست قبل از گرفتاری، سربمہر رپورٹ کا حکم

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلٰی کے پی کے اکرم خان درانی کی درخواست قبل از گرفتاری کی درخواست میں نیب کو جامع سربمہر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ اکرم خان درانی کو شوکاز نوٹس جاری کر چکے ہیں۔ اس کیس میں جامع رپورٹس جمع کرنا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ تفتیش جاری رکھیں۔ آپ کو جامع جواب جمع کرانے کیلئے کتنا وقت چاہیے؟ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ جامع رپورٹس جمع کرنے کیلئے تین ہفتوں کا مزید وقت درکار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن