• news

نااہل حکمرانوں نے وسائل کا غلط استعمال کر کے ملک کو کمزور کر دیا‘ فضل الرحمٰن

جیکب آباد (آئی این پی) مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو کمزور کر دیا، ملک معاشی طور پر بیٹھ گیا ہے، ملکی وسائل غلط استعمال کئے جا رہے ہیں۔وہ جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں گلشن شہید میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے، مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ جب ملک دولخت ہوا تھا تب بھی اتنا کمزور نہیں تھا جتنا موجودہ حکومت میں کمزور ہوا ہے۔ ناجائز اور نااہل حکمرانوں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا ہے، موجودہ حکومت کے 18ماہ میں 25 لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں موجودہ حکمرانوں میں ملک چلانے کی اہلیت ہی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن