• news

بھارت میں مودی کے ایما پر مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے: فیاض چوہان

لاہور (نیوز رپوٹر) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کے دروازے اور پاکستانیوں کی بانہیں اپنے سکھ بھائیوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اقلیتیوں کی آزادی و احترام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کرتار پور راہداری منصوبہ اس دعوے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے الحمراء میں خیر سگالی دورے پر پاکستان آنے والے برطانوی نژاد سکھ سائیکل سواروں کو پاکستان خوش آمدید کہتے ہوئے کیا۔ ستونت سنگھ کی قیادت میں تین سکھ سائیکلسٹ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ جو ناقابل بیان ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دن سے بھارت میں مودی سرکار کی ایما پر مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ مہمان سکھ سائیکل سواروں نے کہا کہ پاکستان میں جہاں بھی گئے بے تحاشا پیار ملا۔

ای پیپر-دی نیشن