ماریہ شراپووا نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) ماریہ شراپوا نے 32برس کی عمر میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔پانچ بار گرینڈ سلم کا اعزاز اپنے نام کرنے والی ٹینس کی روسی کھلاڑی کو اکیسویں صدی کے معروف اور امیر ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 2004میں صرف 17 برس کی عمر میں لیجنڈ سرینا ولیمز کو ومبلڈن میں شکست دی تھی ۔