• news

کینبرا کا ڈریسنگ روم ’دل دل پاکستان‘ سے گونج اٹھا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف کامیابی پر پاکستان ویمنز ٹیم نے ڈریسنگ روم میں جشن منایا۔ کھلاڑیوں نے مل کر ملی نغمہ گایا اور ڈریسنگ روم ’دل دل پاکستان‘ سے گونج اٹھا۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی میچ میں کامیابی سے حوصلے بلند ہوئے جس کے اچھے نتائج دیگر میچز میں دیکھنے کو ملیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن