• news

ٹیسٹ رینکنگ : سمتھ نے کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی‘ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ایک درجہ تنرلی کا شکار‘ پہلی پوزیشن آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ نے سنبھال لی ۔ سٹیو سمتھ 911 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن آ گئے ویرات کوہلی دوسرے‘ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے‘ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین چوتھے جبکہ پاکستان کے بابراعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔باولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹم سائوتھی آٹھ درجے بہتری کیساتھ چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ بہترین10 باولرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی موجود نہیں ۔ آل راونڈر ز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں ۔ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے ، آسٹریلیا دوسرے ،انگلینڈ تیسرے ، نیوزی لینڈ چوتھے ، ساوتھ افریقہ پانچویں ، سری لنکا چھٹے ، پاکستان ساتویں ، ویسٹ انڈیز آٹھویں ، بنگلہ دیش نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن