• news

یکم رمضان 25 اپریل کو ہو گی، رویت ہلال کمیٹی نے ذی القعد، رجب کی غلط تاریخ دی: فواد چودھری

اسلا م آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے 25 اپریل کو رمضان کے آغاز کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ کہ انشاء اللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا، جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو اس امر پر بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوارتقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ رویت ہلال کمیٹی نے ذیعقد اور رجب دونوں مہینوں کے چاند کی غلط تاریخ دی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں بلکہ اتحاد کا باعث بننے چاہیئیں۔واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اسلامی کلینڈر جاری کر رکھا ہے۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تیئس ممالک کے سائنسدان دو مارچ 2020 کو کراچی میں کرونا وائرس سے نبٹنے کیلئے سر جوڑیں گے ۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ چیلنج کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ تمام انسانیت کا ہے اور عالمی تعاون سے ہی اس بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن