27 فروری کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) ستائیس فروری کے دن کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نغمہ جاری کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ستائیس فروری کے دن کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا گیا، جس کے بول چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان ہیں، گانے کے بول عمران رضا نے تحریر کیے ہیں جبکہ راحت فتح علی کان نے آواز کا جادو جگایا اور موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔