بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں گولہ باری جار ی
کھوئی رٹہ( نامہ نگار) بھارتی فوج کی طرف لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری عجائب ایڈووکیٹ اور چوہدری اقبال کے گھرسیری دیرہ میں تین گولے گرنے سے مکانات کو نقصان پہنچا لیکن جانی نقصان نہیں ہوا پاک فوج کی طرف سے بھرپور جواب دیا گیا۔ تفصیلات کا مطابق بھارت کی طرف سے لائن کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوںچتر ،دیرہ پر شہری آبادی کونشانہ بنایا اور گولہ باری شروع کر دی پاک فوج کی طرف سے بھرپور جواب دیا گیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ یاد رہے ایک سال قبل 27فروری کو کھوئی رٹہ میں ہی بھارت کا میگ 21طیارہ پاک ٖفضائیہ نے مار گرایا تھا ۔