شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس، 3 شریک ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار تین شریک ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ قاسم قیوم، فضل داد عباسی اور شعیب کے وکلاء نے دلائل دئیے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا۔ استدعا ہے کہ عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم فضل داد اور شعیب کیش اکھٹا کر کے سلمان شہباز کو دیتے تھے۔ ملزموں کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔