• news

کرونا وائرس ، سرفہرست علامات میں بخار، تھکاوٹ، خشک گلا اور کھانسی شامل

اسلام آباد ( جاوید صدیق) امریکن میڈیکل ایسوی ایشن کے مطابق جب کسی شخص پر کرونا وائرس حملہ آور ہوتا ہے تو اس کی عمومی علامات میں سر فہرست بخار، تھکاوٹ، خشک گلا اور کھانسی کے دورے شامل ہیں۔ امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے تازہ جریدہ کے مطابق 148 ایسے مریضوں میں ،جو کرونا وائرس سے متاثر ہوئے یہی علامات پائی گئیں۔ وائرس سے متاثرہ افراد کے جسم میں درد بھی شروع ہو جاتا ہے، سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے، بعض مریضوں کو پیچس بھی شروع ہو جاتے ہیں اور ان پر غنودگی طاری ہوتی ہے۔ اس وائرس سے متاثر ہونے والی افراد کی عمریں 22 سے 92 سال کے مابین ہیں۔ امریکن ایسوسی ایشن کے مطابق وائرس کی آخری علامت نمونیا ہے، اس کے ساتھ ہی مریض کو سانس لینے میں شدید دشواری پیش آتی ہے۔ بہت سے مریض جن پر وائرس حملہ آور ہوتا ہے، کچھ عرصہ تک کوئی بھی علامات ظاہر نہیں کرتے۔ رپورٹ کے مطابق بلڈ پریشر اور شوگر سے متاثرہ لوگ اس کی زد میں زیادہ آ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن