• news

پی آئی اے کو پیشہ ورانہ انداز میں نہیں چلایا جا رہا، سپریم کورٹ، کل وقتی سی ای او لگانے کا حکم، تحریری فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے پی آئی اے کیلئے کل وقتی سی ای او کی تعیناتی کا حکم دیدیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سی ای او پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک بنیادی طور پر ائرفورس کے ملازم ہیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 20 فروری کو تین رکنی بنچ کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ قومی ائر لائن کو پروفیشنل انداز میں چلانے اور عوام کو سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی رپورٹ غیر تسلی بخش ہے۔ رپورٹ سے اندازہ ہو کہ پی آئی اے کو پیشہ ورانہ انداز میں نہیں چلایا جا رہا۔

ای پیپر-دی نیشن