• news

مقبوضہ کشمیر: پلوامہ اور دیگر علاقوں میں بھارتی فوج کا بڑا آپریشن، بیسیوں افراد گرفتار، زبردست احتجاج

سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جنوبی کشمیرکے وسیع علاقوں کا محاصرہ کرکے فوجی آپریشن شروع کردیا ہے بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ،مقبوضہ وادی کشمیر میںجمعرات کومسلسل 207ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری اور مواصلاتی ذرائع معطل رہے،لوگوں کی مشکلات میں اـضافہ ہورہاہے ،کے پی آئی کے مطابق قابض فوج نے جنوبی کشمیر کے وسیع علاقوں کا کریک ڈاون شروع کرکے تلاشی آپریشن شروع کردیاہے، پلوامہ اور دیگر اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی بڑی کارروائیوں کے دوران بیسیوں نوجوان گرفتار کر لئے گئے ہیں،قابض فوجیوں نے ان علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھرگھر تلاشی کی کارروائی کی ۔قابض فوجی اہلکاروں کے ہاتھ جو بھی مرد لگا اسے انہوں نے گرفتار کرلیا جبکہ خواتین اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔لوگوں نے بھارتی فوجی مظالم کے خلکاف احتجا جی مظاہرے بھی کئے ،دریں اثناکشمیریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ''نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی'' نے بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں آزادی پسند کارکنوں کے گھروں پر تازہ چھاپے مارے ہیں۔کئی افراد کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں

ای پیپر-دی نیشن