• news

فوج دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے سرحد پار کرنے سے گریز نہیں کریگی، بھارتی وزیر دفاع، آرمی چیف کی گیڈر بھبکی

نئی دہلی(کے پی آئی، آئی این پی) بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بالا کوٹ واقعہ کے ایک سال مکمل ہونے پر ترتیب دیئے گئے ایک پروگرام میں دعوی کیا ہے کہ بھارت کی مسلح افواج میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اب کافی تبدیلیاں آچکی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی فوج دہشت گردوں کا سر کچلنے کیلئے سرحد پار جانے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی آرمی چیف کی گیدڑبھبکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی ملک کی سرحد پار کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرحدی حدود میں بھارتی جھوٹی ایئر سٹرائیک کے ڈرامے کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اسی دن پاکستان فوج کے شیر جوانوں نے بھارتی جہاز کو مار گرایا تھا اور پائیلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا تھا۔ تاہم بھارتی آرمی چیف ارجناتھ سنگھ کا دیگر ملکوں کی سرحدوں کی خلاف ورزی کا بیان ان کے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔ واضح رہے بھارتی پائلٹ کے پاکستان میں گرنے کے بعد جذباتی شہریوں نے ان کا کیا حال بنایا، عینی شاہد اس کہانی کو بیان کر چکا ہے جس سے بھارت کی گیڈر بھبکیوں کی قلعی بھی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن