کرونا سے حفاظت کیلئے قومی حکومت عملی بنائی جائے: شہبازشریف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر افسوس ہے، عوام کی حفاظت کیلئے قومی حکمت عملی بنائی جائے۔ بیان بازی کی بجائے انتظامات پر توجہ دی جائے، وزیراعظم عمران خان کو اب تک بیماری سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لینے چاہیئے تھے، درکار طبی آلات بھی ہنگامی بنیادوں پر بیرون ملک سے منگوائے جائیں حکومت وائرس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے ورنہ صورتحال ہاتھ سے نکل جائے گی، قومی سطح پر آگہی مہم چلائی جائے تاکہ شہریوں کو صورتحال میں رہنمائی میسر آئے۔ برادر ملک چین سے کرونا سے نمٹنے کے انتظامات میں پیشہ وارانہ رہنمائی لی جائے، ماہرین اور ڈاکٹرز کی ٹاسک فورس بنائی جائے تاکہ قومی پالیسی کی تشکیل ہو سکے۔ شہبازشریف نے قوم سے دعا کی خصوصی اپیل کی کہ اللہ تعالی سب کو اس آفت سے محفوظ رکھے۔