• news

مفادات کا لحاظ رکھے جانے تک جوہری معاہدے میں واپسی ممکن نہیں:ایرانی نائب وزیر خارجہ

تہران(صباح نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے کہا کہ جب تک اقتصادی امور میں ایران کے مفادات کا لحاظ نہیں رکھے جانے تک جوہری معاہدے میں واپسی ممکن نہیں۔ ویانا میں جوہری معاہدے کے اجلاس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کی تازہ صورتحال اور پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے جوہری معاہدے کے مشترکہ کمشن کا اجلاس ہر 3 ماہ بعد منعقد ہوگا۔انہوں نے یورپی فریقین کی جانب سے جوہری معاہدے کے تحفظ میں دلچسپی کے اظہار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سکیورٹی اور اقتصادی پہلووں پر مبنی بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کا تحفظ ضروری ہے۔واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ 8 مئی کو یہ فیصلہ کیا تھا کہ جوہری معاہدے کے بعض احکامات پر عمل نہیں کرے گا اور معاہدے کے فریقین کو بھی 60 دن کا الٹی میٹم دیا تا کہ وہ تیل اور بینکاری کے شعبوں کے علاوہ دیگر امور سے متعلق اپنے وعدوں پرعمل کریں۔

ای پیپر-دی نیشن