• news

کرونا وائرس: امریکہ، جنوبی کوریا کی جنگی مشقیں ملتوی

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ اور جنوبی کوریا نے سالانہ جنگی مشقوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان مشترکہ فوجی مشقوں کے التوا کا فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں کیا گیا۔ امریکا اور جنوبی کوریا کے متعدد فوجی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وقت کئی فوجیوں کو قرنطینہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد عسکری تنصیبات بند کی جا چکی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں 20 کوریائی فوجیوں اور ایک امریکی فوجی میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص ہو چکی ہے۔ جنوبی کوریا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 سو ہو چکی ہے، جو چین کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن