آج بھی ہمارے ماڈل کو اپنا لیا جائے تو معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں: اسحاق ڈار
لاہور( این این آئی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہموجودہ پالیسی ریٹ کے ساتھ انڈسٹری کا چلنا نا ممکن ہے ،ہمارے دور میں شرح نمو ریکارڈ سطح پر تھی جبکہ مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کر دیا گیا تھا لیکن آج سب کچھ اس کے برعکس ہے ۔اگر آج بھی ہمارے معاشی ماڈل کو اپنا لیا جائے تو معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں اپنی رہائشگاہ پر آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ۔