پاکستان پر امن، ترقی پسند ملک، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا: علی امین گنڈاپور
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اْمور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ کی لاجواب کارروائی نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بھارت اپنی جارحانہ کارروائیوں سے پاکستان کو کشمیری بھائیوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کرواسکتا، پاکستان نے اپنے خلاف مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا، پاکستان حقیقی طورپر ایک پرْامن اور ترقی پسند ملک ہے۔ جمعرات کو بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤثر اور منہ توڑ جواب کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔