• news

دفاع وطن کیلئے پاکستانی بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے:فاروق حیدر

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے پاکستانی بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے،جب تک ابھی نندن زندہ رہے گا بھارت اپنے زخم چاٹتا رہے گا،وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار یوم فتح پر اپنے خصوصی بیان میں کیا۔جس فضائیہ کی تربیت ائر مارشل اصغر خان اور ائر مارشل نور خان نے کی ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ قوم نے یوم فتح اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا کہ دفاع وطن کیلیے پاکستانی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔پاک فضائیہ کو آج کے دن بھارت کے دو جنگی طیارے گرا کر مودی کا غرور خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جب تک ابھی نندن زندہ رہے گا بھارت اپنے زخم چاٹتا رہے گا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں کو اس عظیم کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار یوم فتح پر اپنے خصوصی بیان میں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن