• news

عہدہ اعزازی ‘چیئرمین پی سی بی بورڈ پر بھاری پڑنے لگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا بورڈ میں عہدہ اعزازی ہونے کے باوجود بھی صرف چھ ماہ میں 52 لاکھ روپے ان پر خرچ ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کے پہلے چھ ماہ کی آڈٹ رپورٹ منظر عام پر آنے پر انکشاف ہوا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی پر چھ ماہ میں 51 لاکھ42ہزار886 روپے خرچ ہوئے جو اوسط ایک ماہ میں 8 لاکھ 57 ہزارروپے بنتے ہیں۔ رہائش کی مد میں احسان مانی نے 19 لاکھ 52 ہزار،گاڑی اور ڈرائیورکی مد میں 5 لاکھ 77 ہزار اورغیرملکی دوروں پر8 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی ۔

ای پیپر-دی نیشن