فیملی عدالت : اداکار محسن عباس کو بچے کیلئے 50ہزار روپے ماہانہ خرچ ادا کرنے کا حکم
لاہور(وقائع نگار خصوصی)فیملی عدالت نے بچے کے خرچے کے لئے اداکارہ فاطمہ سہیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے گلوکار محسن عباس کوبچے کا پچاس ہزار روپے ماہانہ خرچ ادا کرنے کاحکم دیدیا۔لاہورکی فیملی عدالت کی جج نے ماڈل فاطمہ سہیل کی درخواست پر حکم جاری کیا۔