برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اتھلیٹ بن گئیں
لاہور (سپورٹس ڈیسک )برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اتھلیٹ بن گئیں، لندن میں سپورٹس ایونٹ میں شرکت کے دوران ریس لگائی، تائی کوانڈو مووز بھی پیش کیے۔ رپورٹ کے مطابق شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لندن میں ایک سپورٹس ایونٹ میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کے ساتھ نہ صرف ریس ٹریک پر دوڑ لگائی بلکہ تائی کوانڈو مووز بھی پیش کیے۔ شہزادی کو یوں اپنے ساتھ پریکٹس کرتا دیکھ کر نوجوان کھلاڑی بے حد خوش ہوئے۔