• news

امریکہ طالبان معاہدے کا خیر مقدم، امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے: فردوس عاشق

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج (ہفتہ) کے روز طالبان اور دیگر فریقین کے مابین ہونے والے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔معاہدے کی تقریب میں امیر قطر سمیت سات ممالک کے وزراء خارجہ اور پچاس ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان امن کی جانب تاریخی پیش رفت وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت اور افواج پاکستان کے مثالی کردار کی آئینہ دار ہے،عمران خان ہمیشہ ڈائیلاگ کے حامی رہے، خطے میں پائیدار امن کے فروغ اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن